6

عوام دشمن حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتی ، ، بلاول

سکھر (  میٹروواچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے توابھی  عوامی رابطہ مہم ابھی سے شروع کی ہے، وزیر اعظم ہائوس کی چیخیں آرہی ہیں ، عوام دشمن حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتی ، جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا ، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کو این آر او دے دیا گیا ، مشرف کے خلاف بغاوت کیس سست روی کا 

شکار ہے ۔  وہ  بدھ کو لانگ مارچ کے سکھر پہنچنے پر خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتساب  سے نہیں ڈرتی احتساب کے نام پر پولیٹیکل انجینئرنگ قبول نہیں ۔ عمران خان مودی نہیںاپوزیشن کے خلاف بولتے ہیں ۔ عوام کا مینڈیٹ چوری ہونے کا احتاب کب ہو گا ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جعلی کیس میں گرفتار رکھا گیا ۔ بلول نے کہا کہ عوام دشمن حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتی ، جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ٹرین مارچ کاروان بھٹو آج نواب شاہ سے لاڑکانہ کیلئے رواں دواں  رہا  اور پھر سکھر پہنچا ۔دوڑ میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کارکنوں کی بڑی تعداد نے پرجوش استقبال کیاہے،امید کرتاہوں 4اپریل کو بڑی تعداد میں کارکن گڑھی خدابخش پہنچیں گے،4اپریل کو گڑھی خدابخش میں تاریخی جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، یہ سلیکٹڈ حکومت ہے ۔یہ عوام دشمن حکومت جب سے آئی ہے عوام مہنگائی میں ڈوب گئی ہے ۔بلاول نیکارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہا کہاں گئے خان صاحب کے وعدے ؟میرے ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں ۔خان صاحب نے کہا 50 لاکھ گھر دوں گا۔کیا آپکو کوئی گھر ملا؟،ان صاحب نے کہا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔بلاول نے کہا میں مبارکباد دیتا ہوں نواز شریف کو کہ ان کو بیل مل گئی ہے،
میں شہباز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکل گیا ہے۔خان صاحب نے کہا میں بھیک نہیں مانگوں گاابھی جہاں جاتا ہے پہلا کام وہ بھیک مانگتا ہے چندہ مانگتا ہے۔ کوئی نیازی صاحب کو سمجھائے کہ معیشت چندے سے نہیں چلتی۔یہ کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی کے ذریعے ہماری زبان بند کرسکتے ہیں؟ پاکستان پیپلزپارٹی کو احتساب سے کوئی اعتراض نہیں ہے،کرپٹ لوگوں کو پکڑیں اور احتساب کریں۔بلاول بھٹو نے کہا انہیں احتساب کے نام پر پولیٹیکل انجینئرنگ پر اعتراض ہے، خان صاحب اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو کوئی غیر جانبدار ادارہ بنائیں۔ بلاول کے کاروان بھٹوکے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی پیپلزپارٹی کے پوسٹیں کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت کاروان بھٹو ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔  بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو اور دیگر پارٹی رہنمابھی بلاول کے ٹرین مارچ سے متعلق تصاویر اور وڈیوز پوسٹ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو کارکناں نے پارٹی چیرمین کا بھرپور استقبال کیا ۔ نثار کھوڑو ، سردار شاہ اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے۔بلاول بھٹو زرداری رانی پور میں بی بی شہید پر لکھی ہوئی نظم پڑھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔  "اے رت چناروں سے کہنا۔۔وہ آنی ہے وہ آنی ہے۔۔وہ سندر خواب حقیقت بن۔۔چھاجانی ہے چھاجانی ہے۔وہ دریا دیس سمندر تھی۔جو تیرے میرے اندر تھی۔وہ سوہنی مٹی سندھڑی کی۔وہ لڑکی لال قلندر تھی ۔خیرپور میں خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا کہ این آر او نہیں ہوگا لیکن علیم خان مشرف اور طالبان سے این آر او کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو ضمانت کی منظوری پر مبارک باد دی۔بلاول کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ عوام نہیں، آج دیکھ لیں عوام  کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں