7

جہلم ، حوا کی ایک اوربیٹی غیرت کے نام پرقتل

جہلم (میٹروواچ نیوز) چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا، جمعرات کو جہلم میں ماڈل تھانہ دینہ کی حدود چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک رفیق چکوہا کے علاقہ ڈھوک آئمہ کا رہائشی ہے،

لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو جہلم روانہ کردی گئی،پو لیس نے ماڈل تھانہ دینہ میں سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں