5

سی پیک پر تمام جماعتوں کا اتفاق راہ ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (میٹروواچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم ہے کہ سی پیک کے تحت کن شعبوں میں اور کن جگہوں پر کتنی سرمایہ کاری کرنی ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں‘ روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ترقی ممکن ہوئی ہے‘

وزیر خا رجہ نے جمعرات کو چینی سر کا ری ٹی وی چا ئنہ گلو بل ٹیلی ویژن نیٹ ور ک کو انٹر و یو دیتے ہو ئے کہا کہ ‘ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو اور سی پیک دونوں ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں،پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم ہے کہ سی پیک کے تحت کن شعبوں میں اور کن جگہوں پر کتنی سرمایہ کاری کرنی ہے،چینی قیادت کی جانب سے چین کے کم ترقی یافتہ مغربی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنا توجہ حاصل کرچکا ہے

اور یہی عمل پاکستان میں حوصلہ افزا قدم بن چکا ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں‘ روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے،معاشی ترقی ممکن ہوئی ہے‘ چین سے پاکستان کی جانب ٹیکنالوجی منتقل ہوئی ہے اور پاکستان اور خطے میں استحکام آیا ہے،افغانستان میں قیام امن علاقائی ممالک کے مفاد میں ہے‘ افغانستان میں تعمیر و ترقی کے مواقع سب کے لئے اہم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں