6

عمران خان کی سیاست کا مقصدپیسہ بنانانہیں انسانیت کی ترقی ہے، چوہدری سرور

لاہور(میٹروواچ نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پیسہ اور جائیدادیں بنانیوالا نہیں انسانیت کا در د رکھنے والا لیڈر ہوتا ہے‘ایٹم بم اور افواج پاکستان کی وجہ سے دشمن پاکستان کی طرف میلی سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ‘یونیورسٹیز میں سیاست اور سیاسی مداخلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ‘صحت کے شعبے میں حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے صحت کارڈ کے ذریعے غر یبوں کو مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جا رہی ہے‘

وفاقی حکومت کا ‘‘غر بت مٹاؤ پروگرام ‘‘ملک میں غر یب عوام کیلئے کسی انقلاب سے کم نہیں ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کی حکمرانی قائم کررہے ہیں ۔ وہ جمعرات کے روز علامہ اقبال میڈیکل کالج کے17ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر نسپل علامہ اقبال میڈ یکل کالج پروفیسر عارف تجمل خان ‘چےئر مین بورڈ آف گورنرزلیلیٰ مقبول اور پروفیسر میاں شکیل سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں تحر یک انصاف کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی

پہلی دفعہ تحر یک انصاف کی حکومت نے ملک میں خواتین ‘کسانوں ‘نوجوانوں اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے غر بت مٹاؤ پروگرام شروع کیا ہے جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف باتیں نہیں غر بیوں کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹیز سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے اور ہر ادارے میں شفاف طر یقے سے مکمل میرٹ پر تقرریاں ہو رہی ہیں اور یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرریاں بھی کسی کی سفارش نہیں نہیں مکمل میرٹ پر ہی کی جا رہی ہیں جب اداروں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے توا س سے اداروں کی تباہی کے سواکچھ نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا مقصدپیسہ یا جائیدادیں بنانانہیں بلکہ انسانیت کی ترقی کیلئے کام کر نا ہے اور دنیا میں وہی لیڈر ہے جو قوم کے بچوں کو بھی اپنے بچے سمجھ کر ان کے مسائل کو حل کر تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان نے سائنس کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے اور اسی سائنس کی ترقی کی بدولت پاکستان نے ایٹم بم بنایا اور آج دشمن کو پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور افواج پاکستان دنیا کی بہتر ین فوج ہے جسکی وجہ سے کسی کو پاکستانی سر حدوں کی خلاف ورزی کی جرات نہیں ہوتی ہے اوربھارت نے جب بھی پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان نے اس کو بھر پور جواب دیکر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں