5

وزیر اعظم کا الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو خط

اسلام آ با د (میٹروواچ نیوز) وزیر اعظم آفس نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے 2 اراکین کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا، پہلے یہ خط شاہ محمود قر یشی نے لکھا تھا جسے اپوزیشن نے ماننے سے انکار کر دیا تھا،نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کووزیر اعظم عمران خان سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دورانِ ملاقات الیکشن کمیشن اراکین کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے رابطے کے لیے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو منا لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم آفس نے سندھ اور بلوچستان سیالیکشن کمیشن کے 2 اراکین کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا، پہلے یہ خط شاہ محمود نے لکھا تھا جسے اپوزیشن نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں