7

سابق سربراہ انٹیلی جنس بیورو اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنادیا گیا

اسلام آباد: انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو پارلیمانی امور کا وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز وزیر اعظم آفس ایک سمری بھیجی گئی تھی جس میں اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی سفارش کی گئی۔

وزیر اعظم نے سمری منظور کرتے ہوئے اسے صدر مملکت کو ارسال کردیا تھا جنہوں نے اعجاز شاہ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس سمری کی منظوری اور اعجاز شاہ کی وفاقی وزیر کے عہدے پر تقرری کی تصدیق کردی۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے مشورے پر صدر مملکت نے بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے، اعجاز شاہ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں