6

کسی اور ایجنڈے پر کام کرنیوالوں سے بلیک میل نہیں ہونگے،شہریار آفریدی

کراچی(میٹروواچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سندھ رینجرز کی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جمہوریت کے نام پر کسی اور ایجنڈے پر کام کرنے والوں سے بلیک میل نہیں ہوگی، نہ ہی ملک کے آئین پر سودے بازی ہو، اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے فون کال پر یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، ریاست اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ملک کے اندر بیٹھ کر دشمن کی زبان بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں،

آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آ ئو ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ اس پریڈ سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔انہوں نے پاس آٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں پاس آٹ ہونے والے قابل فخرادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ رینجرزنے ہرمیدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن ، رینجرز نے ہرجگہ ذمے داری نبھائی۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ رینجرزنے کراچی میں تمام چیزوں کا مقابلہ کرکے امن برقرار رکھا، رینجرزنے 5 سال میں 16 ہزارسے زائد آپریشن کیے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں سمیت 12 ہزارسے زائد جرائم پیشہ پولیس کے حوالے کیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہترہیں، کراچی پھرسے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آئیڈیازاورامن2019 مشقوں کا انعقاد رینجرزکی کاوشوں کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد رینجرزکی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ سند ھ کے امن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتا ہوں، کراچی اورسندھ میں رینجرزکو تمام چیلنجزکا مکمل اداراک ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے جن عناصرکی وجہ سے امن خراب ہوا انھیں پنپنے کاموقع نہیں ملے گا، رینجرز کی شجاعت اوربہادری ایک مثال ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، کوئی دبا قبول نہیں کرے گی، ملک کے آئین اورقانون پرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی، اب کوئی باہرسے فون کرکے ہمیں مفلوج نہیں کرسکے گا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مادروطن کے مفاداور شہریوں کی عزت پرریاست سودے بازی نہیں کرے گی، دشمنوں کی زبان بولنے والوں کوکہتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے انشااللہ آنے والا وقت پاکستان اورپاکستانیوں کا ہے، پاکستان ایسا ملک ہوگا کہ جس پرنہ صرف آپ بلکہ پوری دنیا فخرکرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں