7

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کیلیے نیب سے مہلت مانگ لی

ا


سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت  
مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی ہے، آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہوا ہے جس میں 17 اپریل تک کی مہلت مانگی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں