5

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے،32 اکاؤنٹس سے بلاول بھٹو کے اخراجات سامنے آئے، ایف آئی اے نے تحقیقات میں 5 ہزار کے قریب جعلی اکاؤنٹس پکڑے جس کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجے جاتے رہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پر بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے جب کہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں