5

فاونڈر پینل پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کلین سویپ

اسلام آباد:فاونڈر پینل پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کلین سویپ کر گیا۔بہزادسلیمی صدر سہیل خان نائب صدر۔ایم بی سومرو جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 1985کے بعد پہلی بار انتخابات فاونڈرز پینل نے مرکزی عہدوں پر کلین سویپ جبکہ گورننگ باڈی کی نو میں سے آٹھ نشستیں اپنے نام کرلیں فاونڈرز پینل کے سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے سب سے زیادہ 180ووٹ حاصل کئے ٹرن آوٹ 81فیصد رہا پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 1985کے بعد پہلی بار انتخابات ہوئے

جن میں فاونڈرز پینل اور پروفیشنل پینل آمنے سامنے تھے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے کل 290ممبران میں سے 235ووٹ کاسٹ ہوئے پولنگ صبح گیارہ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے انتہائی شفاف اور پرامن ماحول میں ہونے والی پولنگ دیکھنے کے لئے سپیکر اسد قیصر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سینیٹر مشاہد اللہ خان سینیٹر شیری رحمن سینیٹر مصدق ملک رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ خصوصی طورپر پولنگ سٹیشن آئے اور بھرپور ٹرن آوٹ پر اظہار اطمینان کیا الیکشن کمیشن تین سینئر صحافیوں رانا عبد القادر حاجی حامد حبیب اور ناصر نقوی پر مشتمل تھی الیکشن کمیٹی نے پریس لاونج میں سب کے سامنے نتائج کا اعلان کیا

جس کے مطابق فاونڈرز پینل کے صدرارتی امیدوار بہزاد سلیمی نے 139جبکہ پروفیشنل پینل کے صدارتی امیدواروقار ستی نے 90 فاونڈرز پینل کے نائب صدر کے امیدوار سہیل خان نے 135 جبکہ پروفیشنل پینل کے تیمور جدون نے 92 جنرل سیکرٹری کے لیے پروفیشنل پینل کے ایم بی سومرو نے 153جبکہ پروفیشنل پینل کے فیصل حکیم نے 78 جوائنٹ سیکرٹری کے لئے صائمہ ملک نے 142جبکہ روزینہ علی نے 82 سیکرٹری خزانہ کے لئے پروفیشنل پینل کے انتظار حیدری نے 130جبکہ ملک سعید نے 98سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فاونڈرز پینل کے امیدوارعلی شیر نے سب سے زیادہ 180ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل پینل کے امیدوار عاصم علی رانا 50 ووٹ حاصل کرسکے گورننگ باڈی میں فاونڈرز پینل کے آٹھ امیدوار رانا احمد طلال نوشین یوسف زاہد یعقوب خواجہ رضوان ڈھلوں عاطف شیرازی عاصم یسین نادر گورمانی جاوید الرحمن جیت گئے

جبکہ صرف سیٹ ذیشان شمسی کی پروفیشنل پینل کے حصے میں آئی نتائج کے اعلان کے بعد ہارنے والے پینل نے جیتنے والے پینل کو مبارکباد دیتے ہوئے پی آر اے کو مضبوط کرنے کے لئے تعاون کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر جیتنے والے امیدواران کے گلے میں پھولوں کے ہارے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں