6

وزیر اعظم عمران خان کا نام دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات میں شامل

ٹائم میگزین نے ’متاثر کن افراد 2019‘ کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں صحافی احمد راشد نے لکھا کہ:

’پاکستان ایک نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور اس کے انتظامات سنبھالنے والا راک اسٹار بننے کے قریب ہے، عمران خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 1992 جیتنے والی پاکستان کی ٹیم کی کپتانی کی تھی، عالمی معیار کا لاہور میں کینسر ہسپتال بنایا تھا، اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی ایسے بچوں کے لیے بنائی جو کبھی اس کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے تھے، 20 سال قبل وہ سیاست میں آئے جو پاکستان میں ایک گھناؤنا کاروبار ہے‘۔

’اب وہ ایک غریب قوم کے وزیر اعظم ہیں جو اپنا بل بھی ادا نہیں کرسکتی اور چین اور خلیجی ممالک جیسے امیر پڑوسیوں پر انحصار کرتی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج اور اسلامی بنیاد پرستوں کے قریب اور اپنے مشیروں کو چناؤ صحیح نہیں کرتے، واضح موقف رکھنے والے عمران خان سخت بھی ہوسکتے ہیں اور حساب کتاب سے چلنے والے بھی، تاہم وہ نوجوانوں اور بوڑھوں میں وسیع امید پیدا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو بدل دیں گے اور وہ جنوبی ایشیا کو مسلسل تنازع کا شکار ریاست سے امن کا سمندر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں‘۔

سالانہ جاری ہونے والی ٹائم میگزین کی فہرست میں نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے بعد معاملے پر ردعمل دینے پر عالمی سطح پر داد وصول کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا نام بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں