5

وزیراعظم کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصر دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ مختصردورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بیوٹمز کےایکسپوسینٹرکی تقریب میں شرکا سےخطاب کریں گے، تقریب کے بعد وزیراعظم کی ہزارہ برادری کےعمائدین سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ دورہ کوئٹہ مکمل کرکے وزیراعظم ایران کے دورے پرمشہد روانہ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں