7

ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے قومی ٹیم انگلینڈ کیلئے روانہ

لاہور: ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔

آئندہ ماہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم لاہور سے بیرون ملک روانہ ہو گئی، قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو کینٹ کائونٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغازکرے گی، 3 پریکٹس میچزکے بعد 5 مئی کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، پھر 5 ون ڈے میچزکی سیریز ہوگی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچ کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں