5

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس سے صارفین کو 28 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچے گا، بجلی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار لاگت 6 روپے 97 پیسے جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے پیداواری لاگت 5روپے 76 پیسے، ایل این جی سے 9 روپ 84 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ نیوکلیئر بجلی کی پیداوار لاگت ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق مارچ کے لیے بجلی کی ریفرنس پرائس 4روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی، ریفرنس پرائس کے مقابلے میں پیداواری لاگت 5روپے 15پیسے فی یونٹ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں