7

نیب اصلاحات بل پر حکومت اپوزیشن میں رابطوں کا انکشاف

اسلام آباد:  نیب اصلاحات بل پر حکومت اور اپوزیشن کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیب اصلاحات بل اور عوام دوست قوانین لانے کیلیے اپوزیشن کے پاس جاتے رہے ہیں لیکن حکومتی تجاویز پر اپوزیشن کا مثبت جواب نہیں ملا۔

بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہم بدعنوانی اور رشوت کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں، گھسے پٹے نظام کو تبدیل کرنے کیلیے سینیٹ میں عوام دوست بلز لانے کا فیصلہ کیا ہے، کیا اپوزیشن ان بلز کی حمایت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں