7

علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں

لاہور: گلوکار علی ظفر کی اہلیہ اپنے شوہر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر میشا شفیع پر برس پڑیں۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا میشا شفیع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ نہ صرف میں، میرے شوہرعلی ظفر اور میرے اہلِ خانہ جس طرح ان مجرموں کے ظلم سے گزرے ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے۔

عائشہ فضلی نے یہ بھی کہا کہ دوستوں کی جانب سے سائبر تنقید اور بے وفائی (ہماری) آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اگر علی اس معاملے کو صرفِ نظر کرتے بھی ہیں لیکن میں اس معاملے کو آگے لے کر جاؤں گی‘۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار ہراساں کیا تھا جسے علی ظفر نے مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا تاہم اس الزام کے بعد سے دونوں شخصیات کے درمیان قانونی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں