5

شاہد آفریدی کی کتاب میں سابق کھلاڑیوں کے بارے میں اہم انکشافات

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ میں ساتھی کھلاڑیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ان کی کتاب رونمائی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ کتاب میں اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے بھی چند اقتباسات شیئر کیے ہیں۔

شاہدآفریدی نے اپنی کتاب میں وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان قراردیا جبکہ کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وقاریونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس کے باعث ان کے وقاریونس سے اختلافات رہے۔

آفریدی نے کتاب میں وقاریونس اور وسیم اکرم کےدرمیان چپقلش کا بھی ذکرکیا ہے۔

کتاب میں شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے ساتھ اختلافات سے بھی پردہ اٹھایا اور کہا ہے کہ جاوید میاں داد انہیں پسند نہیں کرتے تھے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کرائی گئی۔

بوم بوم آفریدی نے کشمیر کے حوالے سے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

View image on Twitter

اقتباسات پڑھنے کے بعد خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میڈیا کی تشہیر پر نہ جائیں اور کتاب پڑھیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب میں جسے کریڈٹ دینا تھا اسے کریڈٹ بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ” گیم چینجر ” کی تقریب رونمائی ہفتے کو کراچی میں ہوگی۔

ان کی کتاب کے بارے میں سابق پاکستانی کھلاڑی مشتاق احمد نے بھی ٹوئٹ کیا اور عوام سے اس کتاب کو پڑھنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بہترین کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کتاب میں کئی چھکے اور چوکے مارے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کئی حقائق بیان کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں ان کے کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا‘۔

Embedded video

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی بہت خاص ہیں اور انہوں نے بہت بہترین کام کیا ہے اور دعا ہے کہ وہ آگے بھی اسی طرح بہترین کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں