7

شیخ سدیس نے خطبہ جمعہ میں وسطیت واعتدال کو مضبوط کرنے اور اتحاد امت کی دعوت دی ہے ۔


شیخ سدیس نے خطبہ جمعہ میں وسطیت واعتدال کو مضبوط کرنے اور اتحاد امت کی دعوت دی ہے ۔

امام و خطیب مسجد حرام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسلمانوں کو ماہ قرآن میں اللہ عزوجل کا تقوی اختیار کرنے، کردار وگفتار کو پاک کرنے اور اخلاص کی وصیت کی اورقبل اس کے کہ پیشانیاں پکڑی جائیں جلدی توبہ کرنے کی نصیحت کی۔
آج کے خطبہ جمعہ میں انہوں نے آگے کہا :
اللہ آپ کی حفاظت کرے ، روزے کے اس مہینے کو پیش قدمیوں کا مہینہ بنالیں، کیا ہی اچھی بات ہو کہ یہاں سے شروعات ہو تیاری اور حسن استقبال کی، تجدید توبہ کی، قرآن کریم کی بکثرت تلاوت اور اس پر غور و تدبر کی ، باہمی عفو ودرگزر اور صلح وصفائی کی ، حسدوکینہ کو چھوڑنے کی ، سینوں اور دلوں کی سلامتی کی ، گروہوں کے بیچ ہتھیار ڈالنے کی ، اتحاد کی ، حسن ظن کی ، صدقہ اور احسان کی ، اتحاد امت کی ، اختلاف اور تفرقہ سے دوری اختیار کرنے کی ، وسطیت اور میانہ روی کو مضبوط کرنے کی ، امن و سلامتی ، ولاء اور وابستگی اور ملکی یکجہتی کے قیام کی، فضائی چینلوں اور نئے ذرائع ابلاغ سے متعلق احترام کے معاہدوں کی حفاظت کی اور ٹکنالوجی کو دین کی خدمت اور وطنوں کے امن کے لیے مسخر کرنے کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں