42

پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ختم

 راولپنڈی: پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے بات چیت میں پیش رفت پرپنجاب کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کردی۔ جس کے بعد تینوں الائیڈ اسپتالوں ہولی فیملی اسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال اوربے نظیربھٹواسپتال میں اوپی ڈی سروسزبحال کردی گئیں ہیں۔

سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں اورلواحقین کوشدید پریشانی کا سامنا رہا تاہم اب ینگ ڈاکٹرزکے ساتھ ینگ نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی کام شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں