6

شام: گول کیپر سے باغی بننے والا فٹبالر فوجی کارروائی کے دوران ہلاک

گول کیپر سے باغی بننے والا فٹبالر جسے ایوارڈ یافتہ ڈاکومینٹری میں کام کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، شمال مغربی شام میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

27 سالہ باغی عبدالباسط السروت کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سابقہ فٹبالر خطہ ادلب میں ہونی والی جھڑپوں میں ملوث درجنوں جنگجوؤں میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ یہ خطہ شام کی سابقہ القاعدہ کے اتحادیوں کے زیر تسلط ہے جو ایک معاہدے کے تحت محفوظ سمجھا جاتا تھا تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہاں بمباری دیکھنے میں آئی۔

عبدالباسط شامی شہر ہومز کی فٹبال ٹیم کا حصہ تھے جبکہ وہ 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران مشہور گلوکار کے طور پر بھی سامنے آئے۔

حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف بشار الاسد کی فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد عبدالباسط السروت نے ہتھیار اٹھا لیے تھے۔

شامی ڈائریکٹر طلال ڈیرکی کی جانب سے ’ریٹرن ٹو ہومز‘ کے نام سے ایک دستاویزی فلم بنائی گئی جس میں السروت نے بھی کام کیا تھا، اس دستاویزی فلم کو سنڈینس فلم فیسٹیول 2014 میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

باغی تنظیم جیش العزہ کے کمانڈر جمیل ال صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فٹبالر عبدالباسط السروت کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا جسے انہوں نے ’شہید‘ کہا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں السروت کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں