6

ورلڈکپ: جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش سے متاثر

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ایونٹ کا 15واں میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری تھی جسے ابتدا میں ہی ہاشم آملہ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اننگز کے آغاز میں ہی 11 کے مجموعے پر جنوبی افریقہ کے اہم بلے باز ہاشم آملہ 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں آندرے رسل اور لوئس ایونس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمار روچ کو شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح جنوبی افریقہ نے بھی اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے جے پی ڈومینی اور تبریز شمسی کی جگہ آیڈن مارکرام اور بیورن ہینڈرکس کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جارح مزاج بلے بازوں اور تیز گیندبازوں پر مشتمل ویسٹ انڈیز ٹیم ایونٹ میں 2 مرتبہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کر چکی ہے جہاں اسے ایک میچ میں کامیابی جبکہ دوسرے میں ناکامی سے ہمکنار ہونا پڑا۔

انجری مسائل میں گھرے پروٹیاز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے باؤلنگ یونٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں گزشتہ ورلڈکپ سے اب تک صرف 3 مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے اے بی ڈویلیئرز کی دھواں دھار 66 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کے بدولت عالمی کپ میں پہلی مرتبہ 4 سو کا ہندسہ عبور کرکٹ ویسٹ انڈیو کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں