7

پبلشنگ پارٹنر پاکستان کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں حارث سہیل کی شاندار بیٹنگ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی 50 کا ہندسہ عبور کروایا تاہم 15ویں اوور میں 81 کے مجموعے پر عمران طاہر کی گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے فخر زمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

Embedded video

نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اوپنر امام الحق نے ٹیم کے اسکور کو 98 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ وہ بھی عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس مرتبہ عمران طاہر نے بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گیند پر امام کا شاندار کیچ لیا، دونوں پاکستانی اوپنرز 44 ، 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

محمد حفیظ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 45 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ 143 کے مجموعے پر 20 رنز بنانے کے بعد پارٹ ٹائمر ایڈن مرکرم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں