6

ائیرکنڈیشنر کے اندر سے 5 سانپ نکلنے کا انوکھا واقعہ

فوٹو: بشکریہ سومکیات تھاورنسک فیس بک اکاونٹ

تھائی لینڈ کے شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ایک انوکھے واقعے کا ذکر کیا۔

فوٹو: بشکریہ سومکیات تھاورنسک فیس بک اکاونٹ

سومکیات تھاورنسک نامی شہری نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس کے کمرے میں لگے ائیرکنڈیشنر میں سے رات کے اوقات میں کچھ آوازیں آنا شروع ہوئیں جس پر اس نے ائیرکنڈیشنر کھولا تو وہ اس میں سانپ دیکھ کر حیرت اور خوف کی تصویر بن گیا۔

فوٹو: بشکریہ سومکیات تھاورنسک فیس بک اکاونٹ

سومکیات نے جیسے ہی ائیرکنڈیشنر کھولا تو وہ زور سے چیخ اٹھا کیونکہ اس میں  سانپ رینگ رہے تھے۔

فوٹو: بشکریہ سومکیات تھاورنسک فیس بک اکاونٹ

اس نے اپنی فیس بک کی پوسٹ میں لکھا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کس طرح کے سانپ تھے اور یہ یہاں پر کیسے آئے، جب اس نے ان سانپ کو پکڑ کر باہر نکالا تو یہ کُل 5 سانپ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں