8

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

شاہد خاقان عباسی نجی مصروفیات کے باعث آج نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے

 لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی لاہور ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ وہاں موجود پولیس نے انہیں روکا اور بعد ازاں وہاں موجود نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں