12

پریانکا چوپڑا انسٹاگرام سے کتنے پیسے کمارہی ہیں؟

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلموں اور اشتہاروں سے تو پیسے کما ہی رہی ہیں لیکن اب ان کا نام انسٹاگرام کے ذریعے دولت اکھٹے کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔

کائلی جینر

فہرست میں ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اورمیک اپ برانڈ کی مالکن کائلی جینر ٹاپ پوزیشن پر ہیں جو ایک پوسٹ کے ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔

آریانا گرانڈے

امریکن گلوکارہ آریانا گرانڈے فہرست میں 9 لاکھ 96 ہزار ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

رونالڈو  فٹبال کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی تاہم سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 17 کروڑ سے زاید ہے۔ رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزارڈالرز وصول کرتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

بھارت سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پریانکا 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں، وہ ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز وصول کرتی ہیں۔

ویرات کوہلی

پریانکا کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی انسٹاگرام کے ذریعے امیر بننے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ کوہلی کا نمبر 23 واں ہے جو ایک پوسٹ کےایک لاکھ 96 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں