22

بھارت کے یوم آزادی پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت کے یوم آزادی کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد حکومت نے 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔

بھارت کے یومِ آزادی کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ بھارت کے اقدام کو پاکستان نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو معطل کرکے بھارتی ہائی کمشنر کو بھی بے دخل کردیا گیاہے۔

اس کےعلاوہ وزیر ریلوے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور کھوکھرا  سے موناباؤ تک چلنے والی تھر ایکسپریس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں