7

اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، جلد معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے دونوں ممالک تناؤ میں کمی کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائیں، اقوام متحدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل دونوں ممالک سے مختلف سطح پر رابطے میں رہے۔

ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مائیک پومپیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس کانفرس کے دوران کہا کہ سیکرٹری پومپیو سفارتی محاذ پر دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں رہے، آئندہ کوئی بھی ملٹری کارروائی صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے امن عمل متاثر ہو، پاکستان اوربھارت کو براہ راست روابط پر توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں