6

اس ہارر فلم کا ٹریلر بھی دہشت زدہ کردینے کے لیے کافی

کیا آپ کو گزشتہ سال کی ہارر فلم ‘ہریڈیٹیری’ یاد ہے یا اسے دیکھا ہے جسے حالیہ برسوں کی سب سے خوفناک فلم بھی قرار دیا گیا تھا۔

اور اب اس فلم کے ڈائریکٹر کی نئی فلم ‘مڈ سومر’ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے اور وہ بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑانے کے لیے کافی ہے۔

فلم اسٹوڈیو اے 24 نے ڈائریکٹر اری ایسٹر کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے اور اسے اسکینڈے نیوین فوک ہارر قرار دیا ہے۔

فلم میں ایک لڑکی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ سوئیڈن کے ایک دیہی قصبے میں گرمیوں کی تعطیلات پر جاتی ہے۔

مگر یہ تعطیلات اس وقت بدل گئیں جب گاﺅں میں ایک تہوار پرتشدد اور عجیب واقعات کا باعث بن گیا۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ٹریلر میں ایک خوفزدہ کردینے والی جگہ کو دکھایا گیا ہے اور مختلف مناظر کو ایسے دکھایا گیا ہے کہ وہ دہشت زدہ کردیتے ہیں۔

اس ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم توقعات سے زیادہ خوفناک اور عجیب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں