84

فواد چوہدری کا پہلا ’پاکستان سائنس فیئر‘ منعقد کروانے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے پہلے ’سائنس فیئر‘ منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے سائنس کے شعبے سے وابستہ پاکستانی نوجوانوں کو یہ نوید سنائی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان سائنس فیئر کا انعقاد رواں برس اگست میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں طالبِ علم اپنے پروجیکٹ پیش کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے درخواست وصولی کا سلسلہ جولائی میں شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ تخلیق کیا ہے، اور وہ آپ پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تیار ہوجائیں۔واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا اور ابتدا سے ہی اس وزارت میں متحرک نظر آرہے ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک قمری کلینڈر ترتیب دیا جائے گا جس کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں