6

رومانٹک فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا پہلا گانا ’ایک پل‘ ریلیز

گانے میں شادی کا ماحول دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
گانے میں شادی کا ماحول دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

آنے والی پاکستانی رومانٹک سسپنس فلم ’پرے ہٹ لو‘ یوں تو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، تاہم فلم کے ٹریلر نے شائقین کو ابھی سے ہی بے قرار کر رکھا ہے۔

فلم کے ٹٰریلر کے بعد اب اس کا پہلا گانا بھی جاری کردیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

’ایک پل‘ دراصل شادی بیاہ کا گانا ہے اور اس گانے کو پاکستان میں جاری شادی سیزن کے وقت پر ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

گانے کو حدیقہ کیانی اور بھارتی گلوکار ہرش دیپ کور نے گایا ہے اور اس میں شہریار منور اور مایا علی سمیت فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں میرا نے شاندار ڈانس پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔

خیال رہے کہ فلم میں میرا کے علاوہ فواد خان، ماہرہ خان اور ندیم سمیت دیگر اداکار بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ 22 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم شہریار منور کی شوبز کی دنیا میں جگہ بنانے کی کوشش اور ان کی جانب سے مایا علی سے ہونے والی محبت اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر میں شہریار منور کو شوبز کی دنیا میں کیریئر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اچانک مایا علی سے ملنے اور ان سے تعلقات استوار کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

شہریار منور اور مایا علی رومانس کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
شہریار منور اور مایا علی رومانس کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ مایا علی دراصل شہریار منور سے محبت نہیں کرتیں اور وہ ان سے ملنے سے قبل منگنی کے رشتے میں قید ہوتی ہیں اور اسی سسپنس کی وجہ سے فلم کی کہانی نے شائقین کے انتظار کو بڑھا دیا ہے۔

ہدایت کار عاصم رضا کی اس فلم کو رواں برس عیدالاضحٰی پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر نے عالمی کپ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں