6

سری دیوی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، بھارتی پولیس افسر

بولی وڈ کی ’چاندنی‘ سری دیوی فروری 2018 میں دبئی کے ایک نجی ہوٹل میں زیادہ شراب نوشی کرنے کے نہانے کے دوران باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوئی تھیں۔

سری دیوی کی اچانک موت پر بھارتی و عرب میڈیا میں کئی چہ مگوئیاں تھیں اور لوگوں کو کسی طرح یہ یقین نہیں آیا تھا کہ وہ اچانک کیسے چل بسیں؟

ابتدائی طور پر خبریں سامنے آٗئی تھیں کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت باتھ ٹب میں نہانے کے دوران ڈوبنے سے ہوئی۔

سری دیوی کی اچانک موت کے بعد دبئی پولیس نے بھی ان کے قتل کی تحقیقات کی تھیں اور محض 3 دن بعد تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

دبئی پولیس کے مطابق سری دیوی نے مرنے سے قبل بہت شراب نوشی کی تھی، اس لیے نہانے کے دوران وہ بے ہوش ہوگئیں اور باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔

دبئی پولیس نے سری دیوی کے قتل کیس کی تحقیقات بند کرتے ہوئے ان کے شوہر بونی کپور سمیت دیگر افراد کو ہر طرح کی تحقیق سے آزاد قرار دیا تھا۔

سری دیوی کی حادثاتی موت پر اگرچہ بھارتی میڈیا اور شوبز شخصیات پہلے بھی چہ مگوئیاں کرتی آ رہی ہیں، تاہم اب ایک حاضر سروس اعلیٰ پولیس افسر نے بھی کہا ہے کہ انہیں منظم منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے اخبار ’کیرالہ کمنڈی‘ کے مطابق ریاستی جیل کے ڈی جی پی رشی راج کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے آنجھانی سرجن دوست نے بتایا تھا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا۔

ڈی جی پی نے اخبار میں لکھے گئے مضمون میں دعویٰ کیا کہ انہیں ان کے سرجن دوست ڈاکٹر عما دھاتن نے بتایا کہ اب تک کے سامنے آنے والے ثبوتوں سے یہ بات درست طور پر ثابت نہیں ہوتی کہ سری دیوی کی موت حادثہ تھی۔

سری دیوی دبئی میں شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں—فوٹو: سی این این
سری دیوی دبئی میں شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں—فوٹو: سی این این

پولیس افسر نے اپنے آنجھانی دوست ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایسی کئی باتوں کی نشاندہی کی، جن کی مزید تفتیش سے یہ ثابت ہوسکتا تھا کہ سری دیوی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔

انہوں نے مضمون میں بتایا کہ انہوں نے اور ڈاکٹر عمادھاتن نے کئی مشکل کیسز کو مل کر حل کیا اور سری دیوی کے قتل کیس کے سامنے آنے والے ثبوتوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

ڈی جی پی رشی راج سنگھ نے کسی مستند ثبوت کا حوالہ دیے بغیر مفروضوں کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ ان کے خیال میں سری دیوی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

سری دیوی کی پر اسرار ہلاکت پر پہلے بھی پولیس افسر اور جاسوس یہ کہ چکے ہیں کہ انہیں منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا تھا۔

رواں برس مئی میں دہلی کے ایک جاسوس ادارے میں تفتیشی افسر کی خدمات سر انجام دینے والے سابق پولیس افسر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سری دیوی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

سابق پولیس افسر نے بھی دبئی پولیس کی جانب سے جلد بازی میں تحقیق کو بند کرنے اور اداکارہ کے موت کو مستند ثبوتوں کے بغیر حادثاتی قرار دیے جانے پر کئی سوالات اٹھائے تھے اور دلیل دی تھی کہ کس طرح سری دیوی کی پر اسرار موت منظم منصوبہ کے تحت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں