74

اداکارہ ثناء جاوید کے مداحوں کیلئے خوشخبری

اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ برس مقبول ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘خانی میں مرکزی کردار نبھایا تھا— انسٹاگرام فوٹو 

اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ایک طویل انتظار کے بالآخر سماجی رابطے کا معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر جوائن کر لیا۔ 

اب تک اداکارہ کا آفیشل اکاؤنٹ صرف فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تھا لیکن اب سے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سب سے رابطے میں رہیں گی۔

ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘ آخرکار ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں