26

جنرل راحیل شریف کی پاکستان ایمبیسی آمد

سعودیہ کے دارلحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف کی خصوصی شرکت۔

ریاض شہر میں سفارتخانہ پاکستان ریاض نے یوم دفاع کی مناسبت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کے حوالے سے ریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ سربراہ جنرل راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی

اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سمیت ،چین ، برطانیہ ، اور دیگر اہم ممالک کے 100 سے زیادہ سفیروں اور ملٹری ڈیفنس اتاشی نے بھی شرکت کی۔۔۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے نہ صرف ملکی دفاع کو بلکہ خطے میں دیر پا امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے نا صرف ملک بڑے خطے کو دہشت گردی سے پاک کیا اور امن کے لیے بڑا اہم کردار کیا ہے۔ سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی منانے کا نہ صرف دن ہے بلکہ اب وقت آگیا ہے عالمی برادری کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق انکو دلوائے۔

تقریب میں خصوصی طور پر یمبسسی پاکستان کی طرف سے ریاض کی معروف اور کاروباری شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ۔ جنہوں نے شرکت کر کے پروگرام میں رونق بخشی اور یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر منایا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملٹری ڈیفینس اتاشی بریگیڈیئر ہارون اسحاق کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے اور پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کی افواج سمیت پاکستانی قوم اور پاکستان کی تمام فورسسز نے قربانیاں دیں ہیں جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
اور کشمیر کو اسکا حق خودارادیت ملنے تک پاکستان قوم اور افواج پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گی۔

تقریب کے اختتام جنرل راحیل شریف نے سفیر پاکستان اور ڈپلومیٹس کے ساتھ یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا


رپورٹ ۔ نومائندہ میٹرو واچ . خرّم خان ریاض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں