56

مسائل میں گھری ن لیگ ایک اور بڑے سکینڈل میں پھنس گئی،بانڈز بارے بڑا فراڈ سامنے آگیا

اسلام آباد(روزنامہ میٹرو واچ) ن لیگ دورِ حکومت کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے نواز شریف کے دور حکومت میں جاری کئے گئے یورو بانڈز کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابقہ حکومت میں کابینہ سے یورو بانڈز جاری کرنے کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور شرح منافع بھی زیادہ مقرر کی گئی تھی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر صرف وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے بانڈز جار ی کیے تھے جو کہ خلافِ ضابطہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کے دس سالہ بانڈز 8.25 اور پانچ سالہ بانڈز 7.25 فی صد ریٹ پر جاری کئے گئے تھے ان بانڈز کے لیے مقرر کی گئی شرح منافع دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانڈز کی شرح بلند رکھنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا لہٰذا قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں سزا دی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں