68

سرفراز نے سندھ کی کپتانی کیوں چھوڑی، اصل وجہ کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(روزنامہ میٹرو واچ)سرفراز احمد کا سندھ کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلہ کا نزلہ صحافی پر گرادیاگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بدتمیزی کا لزام لگا کر صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے صحافیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اسد شفیق کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا۔صحافی نے سرفراز احمد سے پوچھا تھا کہ آپ نے سری لنکا سے شکست پر قوم کو مایوس کیا، اس بری کارکردگی پر آپ کے مستقبل میں میچ دیکھنے کون آئے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے فیصل آباد کے صحافی نے جس انداز میں بدتمیزی کی، اس پر ٹیسٹ وکٹ کیپر سخت ناراض ہیں۔

00:00/00:00Loading Ad

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیو کی خبر کی تصدیق کی ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مقامی صحافی نے بدتمیزی کی تھی جس پر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا اور نجی ٹی وی کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے صحافی پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ میڈیا کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی کلیئر ہے کہ کرکٹرز ہمارے ہیروز اور اسٹار ہیں، ان سے سوالات ضرور پوچھے جائیں لیکن کسی کو بدتمیزی یا اخلاقی حدود پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوال پوچھنا میڈیا کا حق ہے لیکن کسی کو بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سرفراز سے سوالات پوچھنے والے غیر معروف ضرور تھے لیکن چند کے سوالات میں بدتمیزی کا عنصر نمایاں تھا۔ اس رویے کے بعد سرفراز احمد نے کپتانی چھوڑکر سب کو حیران کردیا۔عام طور پر پی سی بی حکام پریس کانفرنس کو خود کنٹرول کرتے ہیں لیکن قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پوری پریس کانفرنس کا محور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں