11

عاطف اسلم نے ‘ریاض سیزن ‘میں منفرد انداز میںگانا گا کر میلہ لوٹ لیا

عاطف اسلم نے ‘ریاض سیزن ‘میں منفرد انداز میں گانا گا کر میلہ لوٹ لیا
پاکستانی پاپ سنگر نے گزشتہ روز ریاض سیزن میں پر فارم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے
عاطف اسلم کے گانوں پر شائقین جھوم اٹھے،خوب داد دی۔ریاض سیزن دسمبر تک جاری رہے گا
اسلام آباد (عدیل اختر)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں پر سحر طاری کردیا۔عاطف اسلم نے ریاض میں 11 اکتوبر سے شرو ع ہونے والے میلے ‘ریاض سیزن’ میں 25 اکتوبر کو اپنی آواز کا جادو جگایا۔ عاطف اسلم ‘ریاض سیزن’ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اب تک کے پہلے پاکستانی فن کار بن گئے۔توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس دسمبر تک جاری رہنے والے ‘ریاض سیزن’ کے میلے میں مزید پاکستانی فنکار پرفارم کریں گے۔’ریاض سیزن’ میں 25 اکتوبر کو راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سمیت 4 بھارتی فنکاروں اور دیگر عرب فنکاروں نے بھی پرفارمنس کی۔اب تک ریاض سیزن میں پاکستانی و بھارتی فنکاروں سمیت مشرق وسطیٰ اور بعض مغربی فنکار بھی پرفارم کر چکے ہیں جبکہ کئی معروف فنکار رواں برس 15 دسمبر تک اسی میلے میں پرفارم کریں گے۔ریاض سیزن میں ہولی وڈ اداکاروں کی شرکت سمیت معروف امریکی و برطانوی گلوکاروں کی جانب سے پرفارم کیے جانے کا بھی امکان ہے اور ساتھ ہی جنوبی کوریا کے پاپ میوزیکل گروپ بھی اس کا حصہ بنیں گے۔عاطف اسلم کی پر فارمنس دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔عاطف اسلم کی جانب سے منفرد انداز میں گائے گئے ‘وہی خدا ہے’ کو جہاں بھرمیں سراہا گیا،کہ انہوں نے ‘وہی خدا ہے’ کو اس قدر اچھے انداز میں گایا ہے کہ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے اور بھرپور طریقے سے داد دی ،جس قدر اسے دوسرے فنکاروں اور حمد خوانوں نے گایا ہے، انہوں نے بھی اسی طرح اچھے انداز میں گایا ہے ۔’وہی خدا ہے’ کو استاد نصرت فتح علی خان سمیت کئی گلوکار گا چکے ہیں اور اسے حمد خوان بھی عقیدت سے گاتے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں