7

نئے نویلے دولہے نے سہاگ رات بھی کرکٹ میچ کے نام کردی

اسلام آباد(روزنامہ میٹروواچ) کرکٹ فینز اپنے ہیروز کو کھیلتا ہو ا دیکھنے کیلئے ہر حد پا رکرنے کے لیے تیاررہتے ہیں اوراگر وہ پاکستانی ٹیم کے مداح ہوں تو بعض اوقات ایسے ایسے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک پاکستانی کرکٹ فین امریکہ میں رہائش پذیر ہے جس نے اپنی شادی کی پہلی رات نہ صرف پاکستان کا میچ دیکھا بلکہ تصویر بھی بنائی اور آئی سی سی کو پیغام کے ساتھ بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ یہ تصویر ایک حسن تسلیم نامی ایک پاکستانی نوجوان کی ہے جس نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ پوری گردن گھما کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھا۔

حسن تسلیم نے ان لمحات کی تصویر بنائی اور آئی سی سی کو ارسال کر دی جبکہ اس کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجا جس میں دولہے کا کہناتھا کہ ” ہیلو ، میں کرکٹ کا بہت بڑا فین ہونے کے ناطے ایک تصویر بھیجنا چاہتاہوں جو کہ گزشتہ ہفتے میر ی شادی میں بنائی گئی تھی ، روایات کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کو چھوٹی چھوٹی رسومات کیلئے گھر لایا جاتاہے جہاں عزیزو اقارب جمع ہوتے ہیں اور دلہن کا استقبال کیا جاتاہے، جیسے ہی ہم مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنے واقع گھر میں آدھی رات کو پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن میچ جاری تھا ، مجھے شمالی امریکہ میں رہتے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں اور میں پاکستان کو کھیلتا دیکھنے کیلئے ہر طرح سے وقت نکال لیتا ہوں اور راتوں کو بھی جاگتا ہوں یہاں تک کہ یہ میری شادی کی رات تھی لیکن میں نے کھیل کو مس نہیں کیا“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں