6

بھارتی شہری نے شرط لگا کر ایک ہی وقت میں 50انڈے کھا لئے، پھر اس کیساتھ کیا ہوا؟ جان کر حیرت ہوگی

بھارت کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ایک شخص نے اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک ہی بار میں 50 انڈے کھانے کی شرط لگائی۔ یہ شخص اس احمقانہ شرط کو پورا کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 3 نومبر کو شبھاش یادیو اور اُن کے دوست جونپور ضلع کی بی بی گنج مارکیٹ میں بیٹھے تھے۔ اسی دوران کسی مسئلے پر بحث کرتے ہوئے سبھاش نے اپنے دوست سے 2000 بھارتی روپے (28 ڈالر) کی شرط لگائی کہ وہ ابھی اور اسی وقت ایک ہی بار میں ابلے ہوئے 50 انڈے کھا سکتے ہیں ۔سبھاش کے دوست نے شرط قبول کر لی ۔ انہوں نے ایک چھابڑی والے سے انڈے خریدے اور سبھاش ایک ایک کر کے انڈے کھانے لگے۔سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا۔ انڈے کھاتے ہوئے سبھاش بھی کافی خوش دکھائی دے رہے تھے لیکن جیسے انہوں نے 42 واں انڈا اپنے منہ میں رکھا، وہ اچانک نیچے گرے اور بے ہوش ہو گئے۔

مقامی افراد نے سبھاش کو فوراً ضلعی ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں کی بہت کوشش کے باوجود انہیں ہوش نہیں آیا اور ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں نے سبھاش کی موت کی اصل وجہ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن اُن کا کہنا ہے کہ سبھاش کی موت زیادہ کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ عام طور پر زیادہ کھانے کے چیلنج اس سے بہت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں، جتنا لوگ اسے سوچتے ہیں۔ 3 پاؤنڈ وزن کے انڈوں کو کھانے کے بعد اوسط انسان کا معدہ جواب دے سکتا ہے۔ اتنے انڈے ہضم کرنا معدے کے بس سے باہر ہو جاتا ہے یا معدے کو اس کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کھانے کے مقابلوں میں حصہ لینے والے بھی اگر انڈے کھائیں تو ان کے لیے کافی مشکلات ہوتی ہیں۔2013ء میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ایک کے بعد دوسرے انڈے کو تیزی سے نگلنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں