21

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پراب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات، جموں کے علاقے اخنور میں ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آ کر ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا، جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی اسی قسم کے واقعے میں 2 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نافذ ظالمانہ کرفیو کے باوجود بہادر کشمیری ظالم و قابض بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر 2 مقامات پر حملہ ہوا ہے۔ ایک حملہ جموں کے علاقے اخنور جبکہ دوسرا حملہ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقے میں ہوا۔ دونوں مقامات پر بھارتی فوج پر بارودی سرنگ کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ جموں میں کیے گئے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر ہوئے حملے میں 2 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد وادی پر نافذ کیے گئے ظالمانہ کرفیو کو 100 سے زائد دن ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply