5

بریکنگ نیوز: رانا ثناء اللہ کے علاوہ تمام گرفتار سیاسی رہنمائوں کو اچانک رہا کردیاگیا

اسلام آباد ٟمیٹروواچٞاپوزیشن کے 4 اسیر رہنمائوں کے پروڈوکشن آرڈر جاری کر دئیے گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے راناثنائ اللہ کے علاوہ تمام گرفتار رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیےتفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے

پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنائ اللہ کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کیے گئے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ شاہد خاقان نے رانا مشہود ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں اسپیکرقومی اسمبلی، نیب، وفاقی و صوبائی حکومت کوفریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔اس سے قبل 7نومبر کو اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی نیب کی حراست میں تھے اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی بھی درخواست دی گئی تھی جو آج وہ بھی منظور کر لی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی

کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔اجلاس میں جیل میں قید اپوزیشن رہنما بھی شرکت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں