7

امریکہ کو افغانستان میں ایک اور پسپائی کا سامنا، ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

اسلام آبادٜ امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کردیاہے،زلمے خلیل زاد قطر اور افغانستان میں طالبان رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد قطر اور افغانستان کے دورے پر ہیں۔ زلمے خلیل زاد طالبان رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور انٹرا افغان مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان سے اس وقت مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب طالبا ن امریکہ ڈیل حتمی مراحل میں داخل ہوچکی تھی لیکن اس موقع پر کابل میں طالبان حملے کے دوران ایک امریکی فوج کے مرنے کو بہانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرا ت کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں