6

دنیا کے امیر اور مصروف ترین شخص کے یومیہ پانچ گھنٹے کس کام میں صَرف ہو رہے ہیں؟

اسلام آباد۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وارن بفٹ جو روزانہ کئی کمپنیوں کے مالی اور دیگر انتہائی اہم نوعیت کے معاملات کے ذمہ دار ہیں اور ان کمپنیوں کا نفع و نقصان ان کے کسی بھی فیصلے سے جڑا ہوا ہے، دن کے

پانچ سے چھے گھنٹے کس کام میں صَرف کرتے ہیں؟ وارن بفٹ کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات اور مشہور سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔ وہ سب سے بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے مالک اور امریکا کی متعدد قابلِ ذکر اور اہم کمپنیوں کے سربراہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل ہے۔ وارن بفٹ کو کتب بینی کا شوق نہیں بلکہ وہ جنون کی حد تک مطالعے کے عادی ہیں۔ وارن بفٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ روزانہ پانچ سے چھے گھنٹے تک مختلف موقر اخبارات، کتب اور رسائل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ وارن کہتے ہیں کہ ان کی عادت آخری سانس تک برقرار رہے گی۔کیا آپ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ دن کے آٹھ گھنٹے دفتر کو دے کر اپنے گھر لوٹ آنے والا عام آدمی بھی اکثر بہت سے اہم کام نہیں نمٹا پاتا اور وقت کی کمی کا شکوہ کرتا ہے۔ وارن بفٹ کی زندگی اور ان کے شب و روز پر نظر ڈالیں تو معلوم ہو گاکہ کسی بھی شوق کو پورا کرنے یا کام کو انجام

دینے کے لیے لگن، محنت اور جنون زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وارن بفٹ جو روزانہ کئی کمپنیوں کے مالی اور دیگر انتہائی اہم نوعیت کے معاملات کے ذمہ دار ہیں اور ان کمپنیوں کا نفع و نقصان ان کے کسی بھی فیصلے سے جڑا ہوا ہے، دن کے پانچ سے چھے گھنٹے کس کام میں صَرف کرتے ہیں؟وارن بفٹ کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات اور مشہور سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔ وہ سب سے بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے مالک اور امریکا کی متعدد قابلِ ذکر اور اہم کمپنیوں کے سربراہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل ہے۔ وارن بفٹ کو کتب بینی کا شوق نہیں بلکہ وہ جنون کی حد تک مطالعے کے عادی ہیں۔ وارن بفٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ روزانہ پانچ سے چھے گھنٹے تک مختلف موقر اخبارات، کتب اور رسائل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ وارن کہتے ہیں کہ ان کی عادت آخری سانس تک برقرار رہے گی۔ کیا آپ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ دن

کے آٹھ گھنٹے دفتر کو دے کر اپنے گھر لوٹ آنے والا عام آدمی بھی اکثر بہت سے اہم کام نہیں نمٹا پاتا اور وقت کی کمی کا شکوہ کرتا ہے۔ وارن بفٹ کی زندگی اور ان کے شب و روز پر نظر ڈالیں تو معلوم ہو گاکہ کسی بھی شوق کو پورا کرنے یا کام کو انجام دینے کے لیے لگن، محنت اور جنون زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں