3

ملک ریاض سے برآمد ہونے والی رقم حکومت نہیں بلکہ کس کے اکائونٹ میں جائے گی؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ کی رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع ہو گی۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ 190 ملین پائونڈ کی رقم برطانیہ سے پاکستان کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے

موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رقم حکومت پاکستان کو منتقل ہو گئی ہے۔ایک رازداری کے حلف نامے پر دستخط کرنے کے بعد اس تصفیے کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ملک کو اتنی زیادہ رقم واپس ملی ہو۔جب کہ پشاور میں بحریہ ٹائون آفس کے افتتاح کے موقع پر ملک ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہاں جہاں بحریہ ٹائون جاتا ہے شہر بدل جاتا ہے۔ پشاور کا منصوبہ بھی ہر صورت مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ہم نے پیسے سپریم کورٹ میں جمع کروانا ہے۔ ہمیں اپنے گھر بھی گروی رکھنا پڑے تو رکھیں گے اور سپریم کورٹ کو پیسے ادا کریں گے۔اس سے قبل شہزاد اکبر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہبازشریف اور خاندان کے اثاثوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ شریف خاندان اپنی منی لانڈرنگ پر غریب لوگوں کو پکڑواتارہا۔شہبازشریف نے ہرجانے کے بہت سے دعوے کئے مگر ان میں سے کچھ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب ہی نہیں دیا اور نہ ہی ڈیلی میل کی رپورٹ پر کوئی ایکشن لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز بھگوڑاہے ،سلمان شہباز کی جائیداد میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، ضبطگی شروع ہوچکی ہے جی این سی کمپنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس

کمپنی کے تین ڈائریکٹرز ہیں۔
جن میں ماہر نثار احمد گل ، علی احمد ، طاہر نقوی ہیں۔ جو تمام پنجاب سیکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ کرپشن کا نظام چیف منسٹر ہاوس سے چلایا جا رہا تھا۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا نیٹ ورک بہت تیز ہے۔شریف خاندان نے ان جائیداروں کے جعلی دستاویزات پیش کئے۔ سیاسی رہنماوں نے پیسے کی دو نمبر طریقے سے آمدورفت کیلئے قانون بنا رکھے تھے۔ سب لوگ آسانی سے منی لانڈرنگ کررہے تھے۔ تاہم اب یہ منی لانڈرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے۔10سال میں شہباز شریف کئے اثاثوں میں 70فیصد اضافہ ہوا۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے18سوالات بھی پوچھےاور کہا کہ چاہتا ہوں شہبازشریف اس پر ضرور جواب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں