6

ملک ریاض سے برآمد رقم کس کام پر لگائی جائے گی؟ شہزاد اکبر نے حکومت کا بڑا منصوبہ بتادیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ملک ریاض کے اہل خانہ اور برطانوی حکومت کے درمیان ہونے والے تصفیے سے ملنے والے 19 کروڑ پائونڈ پر واضح کیا ہے کہ اس رقم کو وفاقی حکومت سماجی بہبود کے لیے استعمال کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تصفیے کے معاہدے میں ون ہائیڈ پارک کی فروخت اور اس سے حاصل رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستانکو منتقل کرنا بھی شامل ہے،

یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے نیشنل بینک اکائونٹ میں منتقل کیے گئے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سماجی بہبود اور غریبوں پر خرچ کرنے کے لیے اس رقم کو حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے اہل خانہ کے ساتھ ایک سول تصفیہ پر راضی ہوئی تھی۔

این سی اے نے 19 کروڑ پائونڈ کی تصفیے کی پیشکش قبول کی تھی، جس میں تقریباً 5 کروڑ پائونڈ مالیت کی ایک برطانیہ کی جائیداد (ون ہائیڈ پار پلیس لندن، ڈبلیو 2 2ایل ایچ) اور منجمد کیے گئے 9 اکائونٹس میں موجود تمام فنڈز شامل تھا۔

اس تمام معاملے کے بعد یہ سوالات سامنے آرہے تھے کہ آیا تصفیے سے حاصل رقم ملک ریاض کے اس جرمانے کے لیے استعمال کی جائے گی جو سپریم کورٹ نے ان پر عائد کیا ہے۔

تاہم ان سوالات کے اٹھنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے وضاحت دے دی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے اس معاملے پر کیے گئے معاہدے اور اس کی پیچیدگیوں پر کوئی تبصرہ نہ کرنے کی بات کو دوہراتے ہوئے لکھا کہ ‘حکومت پاکستان نے اس معاملے پر اس سے مزید آگے نہ جانے کے لیے ایک رازداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس وقت ایسے مزید معاملات میں دیگر حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور لاکھوں ڈالرز مالیت کی مزید وصولی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں