7

فضل الرحمن کی ناکامی کے بعد ن لیگ خود میدان میں آگئی،حکومت کیخلاف بڑااعلان کردیا،8دسمبر کو کیا کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ نواز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آٹھ دسمبر اتوار کو ملک بھر میں احتجاج

کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی، کہاں گیا بجلی اورگیس سستی کرنے کا وعدہ؟دوسری جانب ن لیگ کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا جس کے دوران آرمی ایکٹ میں ترمیم، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی پر مشاورت کا امکان ہے۔ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔اس سلسلے میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل وفد لندن پہنچ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں