7

پی ایس ایل5 کیلئے ٹیموں نے تیرکمان میں کس لئے،کون سا کھلاڑی کس ٹیم نے خریدلیا؟ مکمل تفصیلات آگئیں

اسلام آبادٟسپورٹس ڈیسکٞ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کےلئے تمام ٹیموں نے اپنی اپنی کمان میں تیر کس لئے ہیں،پی ایس ایل5کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان سمیت تمام فرنچائز کے مالکان

اور دیگر عہدیداران سمیت کوچنگ اسٹاف شریک ہوا جب کہ تقریب میں قومی کرکٹرز سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین، نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو اور پچھلے سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کولن انگرم کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے،ان کے علاوہ فہیم اشرف، شاداب خان، آصف علی، لوک رونچی، حسین طلعت، عماد بٹ، موسیٰ خان، رضوان حسین، کولن انگرام، کولن منرو، رومان رئیس، فل سالٹ، ظفر گوہر، عاقف جاوید، احمد صفی عبداللہ، سیف بدر اور ڈوسن شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ہی کریں گے جب کہ انہوں نے انگلش اوپنر جیسن روئے اور آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ان کے علاوہ محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ، احسن علی، جیسن رائے، بین کٹنگ، فواد احمد،سہیل خان، ملز، عبدالناصر، آرش خان، اعظم خان، کیمو پائول اور خرم منظور شامل ہیں۔پشاور زلمی میں سب سے بڑی انٹری ملتان سلطانز کے

سابق کپتان شعیب ملک کی ہوئی ہے پچھلے سیزن میں کراچی کنگز سے کھیلنے والے لیام لیونگ اسٹون کو بھی پشاور میں شامل کیا گیا ہے،ان کے علاوہ وہاب ریاض، حسن علی، پولارڈ، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، امام الحق، عمر امین، ٹام بینٹن، لیام ڈائوسن، محمد محسن، راحت علی، پرٹوریس، عادل امین، عامر خان، عامر علی، لیونگ سٹون، حیدر علی خان شامل ہیں۔اسی طرح کراچی کنگز کی قیادت آل رائونڈر عماد وسیم کریں گے جب کہ انہوں نے پچھلا سیزن پشاور زلمی سے کھیلنے والے انگلش بولر کرس جورڈن، انگلش اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز اور فکسنگ اسکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے، ان کے علاوہ بابراعظم، محمد عامر، عماد وسیم،افتخار احمد،عامر یامین، اسامہ میر، عمر خان، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیلپورٹ، محمد رضوان، عمید آصف، لارینس، علی خان، ارشد اقبال، پلنکٹ اور اویس ضیائ شامل ہیں۔ملتان سلطانز نے انگلش آل رائونڈر معین علی اور لیگ اسپنر عثمان قادر، جنوبی افریقا کے مایہ ناز اسپنر عمران طاہر کو ٹیم میں منتخب کیا ہے

جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پچھلا سیزن کھیلنے والے ریلی روسو اور روی بوپارا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے، ان کے علاوہ محمد عرفان، شاہد آفریدی، جیمز ونس، جنید خان، شان مسعود، علی شفیق، محمد الیاس، معین علی، ریلی روسو، ذیشان اشرف،روی بوپارا، سہیل تنویر، خوشدل شاہ، فابین ایلن، روحیل نذیر اور بلاول بھٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔لاہور قلندرز کی قیادت اس بار سہیل اختر کریں گے جب کہ انہوں نے کراچی کنگز سے عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا ہے، ان کے علاوہ فخرزمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویس، شاہ آفریدی، عثمان شنواری، سہیل اختر، حارث رئوف، سلمان بٹ، کرس لائن، سمت پٹیل، پراسانا، بین ڈنک، فرزان راجا، جاہد علی، محمد فیضان، لینڈل سیمنز اور دلبر حسین ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں