6

پہلی مرتبہ کوئی امریکی کرکٹر پاکستان کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے گا

اسلام آباد۔۔ پہلی مرتبہ کوئی امریکی کرکٹر پاکستان کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے گا،مشہور امریکی کرکٹر عامر خان پاکستان سپر لیگ 5 کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔4 سال کے انتظار

کے بعد پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی پی ایس ایل 5کا باقاعدہ حصہ بھی بن گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی امریکی کرکٹر پاکستان کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئے گا۔ مشہور امریکی کرکٹر عامر خان پاکستان سپر لیگ 5 کا حصہ بن گئے ہیں۔ عامر خان پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز لاہور ڈرافٹنک کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تھی جنہوں نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والے جیسن رائے کا انتخاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں