6

سب سے زیادہ کس سیکٹر میں نوجوانوں کو نوکریاں ملنے والی ہیں؟ پڑھے لکھے لوگ تیاری پکڑ لیں

وزیرعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ نوکریاں ٹورازم سیکٹرمیں ملیں گی، حکومت کا کام نوکریاں پیدا کرنا ہوتا ہے، حکومت لوگوں کو روزگار دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرے گی، پاکستان کاروبارمیں سہولت پیدا کرنے والے ممالک میں 25 ویں نمبر پر آگیا،کاروباری میں آسانی پیدا کرنے پر پاکستان 28 پوائنٹ اوپر چلا گیا۔انہوں نے آج کامیاب جوان

پروگرام کے تحت قرضوں کی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ہمیں سب سے زیادہ خیال شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھنا ہے، کیونکہ لوگوں کو بڑی امید ہے، لوگوں نے ان قرضوں کیلئے اپلائی کیا ہے۔ مجھے خوشی ہوئی کہ ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے قرض کیلئے اپلائی کیا ہے۔کامیاب جوان پروگرام کیلئے10سے 15ہزار جوانوں نے درخواستیں دیں۔ سب سے بڑی بات حکومت بزنس کیلئے سہولیات دے رہی ہے۔حکومت کا کام کاروبار کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں ختم کرے۔ میں جب پہلی بار مانچسٹر گیا تو وہاں تمام ٹیکسٹائل کے کاروبار یہودیوں کے ہاتھ میں تھے۔ میرے دیکھتے دیکھتے مانچسٹر میں کاروبار پاکستانیوں کے ہاتھ میں آگیا۔ہم کاٹن پیدوار کرتے ہیں ہمیں تو آگے ہونا چاہیے تھا۔ جن نوجوانوں میں محنت کرنے کی قابلیت ہوتی ہے وہ اوپر آجاتے ہیں اسی کو میرٹ کہتے ہیں۔ ہندوستان کی آبادی ایک ارب سے زیادہ آبادی ہے، آسٹریلیاجیسے ملک جن کی آبادی اڑھائی کروڑ ہے وہ آگے نکل جاتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھیں تو پاکستانی ٹاپ لیول پر کام کررہے ہیں۔وہ معاشرے محنت کو عزت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم میں کوئی سفارش نہیں ہے۔چھوٹا بزنس مین معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، سب زیادہ روزگار سمال میڈیم انڈسٹری دیتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے کہ پاکستان 28پوائنٹ اوپر گیا ہے۔حکومت کا کام نوکریاں پیدا کرنا ہوتا ہے۔کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کیں۔اس لیے ہم اوپر گئے۔ہم انشائ اللہ لوگوں کو روزگار دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کریں گے۔سب سے جلدی نوکریاں سیاحت میں ملیں گی،دن بدن سیاحوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔جو لوگ سیروسیاحت کیلئے پاکستانی علاقوں میں جاتے ہیں ،وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں جس سے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں