7

اس بوڑھے ا شخص اس عمر میں گرفتار کر لیا گیا، جرم ایسا کہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

یو: جاپانی ریٹائرڈ شخص کو ایک عجیب و غریب جرم پر گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے ایک ٹیلی فون کمپنی کو مسلسل 24 ہزار ٹول فری فون کرکے

نہ صرف عملے کو پریشان کیا بلکہ ٹیلی فون آپریٹرز کی بے عزتی بھی کی۔اس جرم کے پاداش میں 71 سالہ آکیتوشی اوکاموتو کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کے ڈی ڈی آئی نامی اہم ٹیلی فون آپریٹر کمپنی کو صرف آٹھ روز میں سیکڑوں کالیں کرکے ان کی ناک میں دم کیے رکھا۔تاہم دیگر ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھی ملزم نے عوامی فون بوتھ سے اسی کمپنی کو مزید ہزاروں فون کالز کرکے عملے سے نفرت کا اظہار کیا ہے اور شکایتوں کے ڈھیر لگا دیئے۔پولیس نے بتایا کہ 71 سالہ سنکی شخص یہ چاہتا تھا کہ کے ڈی ڈی آئی کا اسٹاف اس کے گھر آکر معافی مانگے کیونکہ بقول اس کے کمپنی کے اسٹاف نے اس سے صارفین معاہدے

کی خلاف ورزی کی ہے۔ کئی مرتبہ تو اس نے ایسا بھی کیا ہے کہ ٹول فری نمبر پر کال ملا کر اپنا فون نیچے رکھ دیا اور کمپنی کا عملہ ہیلو ہیلو ہی کرتا رہ گیا۔آکیتوشی اوکاموتو پر معمولاتِ کار میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ جاپانی آبادی کا بڑا حصہ بوڑھے اور عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہے جو ایک جانب

تو کار حادثے کا سبب بنتا ہے تو دوسری جانب ریلوے، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات پر آئے دن غصہ ہوتا رہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں