4

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان،

10 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں بلکہ ہم انہیں لڑکوں کو موقع دینا چاہتے ہیں اور ٹیم میں صرف 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

چیف سلیکٹر کے اعلان کردہ ٹیم میں اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسدشفیق، بابراعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان (سینئر)، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل افتخار احمد کی جگہ فواد عالم جب کہ موسی خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد موسی خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور وقار یونس سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

خیال رہے 34 سالہ فواد عالم نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 41.6 کی اوسط سے 250 رنز بنائے ہیں، انہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ کی دوسری اننگز میں 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ انہوں نے اپنا آخری میچ میں 2009 میں ہی سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور اس کے بعد سے انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

واضح رہے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر کو راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں